Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جرائم کے سدباب کے لئے غیر معمولی اقداما ت کئے جائیں۔ RPO ملتان رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے ڈسٹرکٹ وہاڑی کا دورہ کیا ، وہاڑی پہنچنے پرشہید کی بیٹی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پولیس کے چاک وچو بند دستے نے سلامی پیش کی۔

بعد ازاں یادگار شہداء پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز بھی ہمراہ تھے، بعد ازاں پولیس دربار میں پولیس افسران کے مسائل سنے، اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں ہماری اولین جرجیح امن و امان برقرار رکھنا ہے، امن کی کوششوں کو سبوتاز کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ۔

کرائم میٹنگ میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز نے آرپی او کو ضلع وہاڑی کی کرائم کنٹرول کی صورتحال بارے تفصیل سے بریف کیا۔

جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس جرائم پیشہ عناصرکوپپنے کا موقع نہیں دے گی، اور ان کو نیست ونابود کردے گی ۔

انہوں نے کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں 20 تفتیشی افسران میں 08 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس صرف فورس نہیں، یہ مشن کا نام ہے اور بہادر سپاہی اپنے محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ فرائض پوری لگن اور ایمانداری سے سر انجام دے کر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بن سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں