Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

آر پی او کا اردل روم، سزائیں سنادی گئیں

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے اردل روم کے دوران ملتان ریجن کے پولیس افسران و ملازمین کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر نے اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس ایک منظم ادارہ ہے جہاں ہر کام ضابطہ اور قاعدے کے تحت ہوتا ہے، پولیس ہمہ وقت جرائمپیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کو انصاف دینے، تحفظ دینے کے لیے کوشاں ہے، اور یہ ہماری بنیادی ذمہ دداری ہے۔

انہوں نے کہا فرائض کی ادائیگی کے دوران عمدا سرزد کی جانے والی غلطیوں پر انضباطی کارروائی کی جاتی ہے ، اور غلطی کی نوعیت کے اعتبار سے ہی سزائیں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن،جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی، اختیارات سے تجاوز ناقابل معافی جرم ہیں، اردل روم میں اپیلوں کی سماعت کے دوران جو فیصلے کئے گئے ان میں ڈی ایس پی فرحت رسول دورانیہ بورے والا ضلع وہاڑی کی جواب طلبی تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر، انسپکٹر اکرم بھٹی ملتان کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر، سب انسپکٹر عبدالستار ملتان تاحال خانیوال کی دو اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی01سال01/سال، سب انسپکٹر محمد صدیق ملتان کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی01 سال، سب انسپکٹر اشتیاق احمدملتان کی دو اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی 01سال اور 06ماہ، سب انسپکٹر اللہ ڈتہ وہاڑی کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 06 ماہ، سب انسپکٹر ظہیر اسد خانیوال کی دو اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی 01سال 01/سال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال ملتان کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود صادق خانیوال کی دو اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی 01سال01/سال،ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران رضا خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 02سال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی خانیوال اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر حسین لودہراں کی اپیل برخلاف تنزلی ایک تنخواہ،ہیڈ کنسٹیبل محمد عمران ملتان کی اپیل بروقت اور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج جبکہ انسپکٹرکبیر احمدوہاڑی، انسپکٹر خالد محمود وہاڑی، سب انسپکٹر خرم اسرار وہاڑی،سب انسپکٹر پرویز اختر وہاڑی، سب انسپکٹر شکیل اختر وہاڑی، سب انسپکٹر سعید احمد گجر وہاڑی، ٹرینی سب انسپکٹر محمد عثمان وہاڑی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم گلریز وہاڑی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر منورحسین وہاڑی،ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران وہاڑی، ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصٖف وہاڑی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہرندیم لودہراں کی اپیلیں برخلاف شوکاز نوٹس میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کردی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button