Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈویژن کی رگبی اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیموں کے لیے ٹرائلز

ملتان ڈویژن کی ٹیموں کے ٹرائلز چوتھے روز بھی جاری رہے 73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی مختلف ٹیموں کے انتخاب کے لیے اوپن ٹرائلز کے چوتھے روز خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں رگبی اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز منعقد ہوئے، کنوئیر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے خصوصی طور پر ان ٹرائلز میں شرکت کی۔

ان ٹرائلز کی میزبانی ملک مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی نے کی جبکہ ان ٹرائلز میں ساجد محمود ڈی ایس او لودہراں۔ رگبی کے ڈویژنل سیکرٹری محمد وسیم فریدی۔ ویٹ لفٹنگ ڈویژنل سیکرٹری راو ظفراقبال ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔جبکہ مبشر واہلہ ۔ماجد گجر اور مسرت شاہین ٹی ایس اوز اور محمد عدنان ڈویژنل کوچ نے ان ٹرائلز کے انعقاد میں معاونت کی۔
جبکہ ان کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی جن کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اور ان کے درمیان مقابلہ جات کرائے گئے۔

دریں اثناء ووشو گیم کے ٹرائلز محمد اعجاز ڈی ایس او خانیوال کی زیر نگرانی خانیوال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے اس موقع پر کنوئیر رانا ندیم انجم۔نعیم خالد سیکرٹری ووشو ملتان ڈویژن اور سابق ڈویژنل سپوڑس آفیسر شفیق الرحمن خٹک نے خصوصی شرکت کی، اور ٹرائلز کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آج ملتان ہاکی گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس میں میل ہاکی۔ باسکٹ بال کورٹ میں میل باسکٹ بال ٹیم۔ اور جمنیزیم ملتان میں میٹ ریسلنگ کی ٹیموں کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button