Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

روس کے یوکرین پر حملے میں 8شہری ہلاک،جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹر تباہ

کیف: روس نے یوکرین پرحملے میں 8 شہری ہلاک اور9 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا۔

کیف: روس نے یوکرین پرحملے میں 8 شہری ہلاک اور9 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا۔

یوکرین کے حکام نے روس کی شیلنگ میں اب تک 8 شہریوں کی ہلاکت اور9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
https://twitter.com/i/status/1496752816202911744
یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔

یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button