Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

روس اور برطانیہ آمنے سامنے آگئے

روس نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ محاذ آرائی کا فوری خاتمہ کیا جائے، ورنہ سخت جوابی اقدام کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ کے خارجہ ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر کی جانب سے روس مخالف پابندیوں کے نئے دور کے بعد برطانوی حکومت کو روس کے خلاف محاذ آرائی کو ترک کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ برطانیہ کو ماسکو کی جانب سے جوابی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
روسی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر برطانوی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک کی طرف بلا جواز تصادم کے موقف کو ترک کرے، کسی بھی مخالفانہ کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
روسی سفارت کاروں نے نشاندہی کی کہ ماسکو کے خلاف “ربڑ اسٹیمپنگ” پابندیاں بشمول بلاگر الیکسی نوالنی کے واقعے کوایک انتقامی عمل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو کہ اصل حقائق سے مکمل طور پر مخلتف ہے۔
اس سے قبل امریکا میں تعینات روسی سفیر اناطولی انتونوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاتھا کہ روس پر نئی پابندیاں ثابت کرتی ہیں کہ واشنگٹن ماسکو کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button