Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سبین گل ملتان ریجن وومنز ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر منتحب

تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی سبین گل کو ملتان ریجن وومنز ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر منتحب کر لیا گیا۔

پروفیسر عابدہ رضوی کو جنرل سیکرٹری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹریس زکریا یونیورسٹی ملتان عابدہ خان کو نمائندہ پنجاب چنا گیا ۔

دیگر عہدوں پر شفقت اسحاق(بوریوالہ ) کو سینئر نائب صدر۔ رومانہ محسن بخآری (ملتان)۔شازیہ نسیم (وہاڑی ) کو نائب صدور۔تنزیلہ لطیف (وہاڑی ) جوائنٹ سیکرٹری ۔طیبہ جاوید(ملتان) فنانس سیکرٹری بنایا گیا۔ 7رکنی مجلس عاملہ کیلئے عاصمہ بتول۔شہناز نسیم (ملتان).وجیہہ بلقیس (بوریوالہ) طاہرہ (وہاڑی). طاہرہ ادریس (خانیوال)۔ زیرہ مختیار (میانچنوں) اور شاہدہ پروین (جہانیاں ) شامل ہیں۔

یوتھ ہاسٹل ملتان میں منعقدہ الیکشن کی چیف الیکشن کمشنر مس ثروت خان کی کی نامزد سکروٹنی ممبر شائستہ قیصر تھیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button