Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنٹی 20: صاحبزادہ فرحان بیٹنگ میں ، سہیل خان باؤلنگ میں ٹاپ پر رہے

نیشنل ٹی 20 کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر کے پی کے کے صاحبزادہ فرحان رہے۔

انہوں نے 12 میچز میں 35 کی اوسط سے 429 اسکور کئے۔

دوسرا نمبرسندھ کے سائم ایوب کا تھا،انہوں نے 12 میچز میں 34 اور 35 کی درمیانی اوسط سے416 اسکور کئے۔

41 کی اوسط سے کھیلنے والے سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر 413 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئے۔

سندھ کے شرجیل خان نے فائنل میں ہاف سنچری اسکور کی،اس کے بعد 12 میچز میں وہ 328 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے۔

ایونٹ میں 2 ہی سنچریز بنیں۔ایک شرجیل خان اور دوسری صاحبزادہ فرحان نے اسکور کی۔

باؤلنگ میں سندھ کے سہیل خان نے سب کو پیچے چھوڑا۔

انہوں نے 10 میچزمیں 21 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کیا۔

بہترین بائولنگ فائنل میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹ تھی۔کے پی کے کے محمد عمران 10 میچز میں 16 وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور سندھ کے زاہد محمود بھی 15،15 وکٹوں کے ساتھ اگلی پوزیشن پر رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں