صفدر خان لنگاہ نے ایک بار پھر زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار کا چار ج سنبھال لیا

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر صفدر خان لنگاہ کی صلاحیت اعتماد کرتے ہوئے ان کو تا حکم ثانی بطور خزانہ دار کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں مستقل خزانہ دار کی تعیناتی کا کیس گورنر کے پاس موجود ہے، تاہم یونیورسٹی کے معاملات کو ہموار طریقے سے چلانے کے لیے خزانہ دار کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں دسمبر 2024 جنوری 2025 اور فروری 2025 میں خزانہ دار کے تعیناتی کے حوالے سے سمری گورنر اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائے جا چکی ہے جبکہ یونیورسٹی میں مستقل خزانہ دار کی تعیناتی کی سلسلے میں سلیکشن بورڈ کے انعقاد اور اس کی رپورٹ بھی گورنر کو ارسال کی گئی ہے، تاہم مستقل خزانہ دار کی تعداد میں تاخیر کی وجہ سے یونیورسٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔
اس لیے ایڈیشنل خزانہ دار صفدر خان لنگا کو خصوصی اختیارات کے تحت بطور خزانہ دار کام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے وہ مستقل خزانہ دار کی تعیناتی یا تاحکم ثانی تک کام جاری رکھیں گے۔