جامعہ زکریا : فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں سیمینار کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ملتان میں نئی قائم شدہ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈیپارٹمٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی نے پاکستان ڈیری ایسوسیشن کے تعاون سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
"سیف ملک، سیف نیشن” کے عنوان سے منقعدہ سیمینار میں طلباء اور دیگر شرکاء کو دودھ کی افادیت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
سیمینار میں ملک کی میاں میٹھا , ڈاکٹر شہزاد امین چیف ایگزیٹو آفیسر پاکستان ڈیری ایسوسیشن ڈاکٹر انیس قریشی شامل تھے۔
تقریب کے مہمان اعزاز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے۔
پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شہزاد امین نے افتتاحی خطاب کیا، اور ڈیری کے بڑھتے رجحان کی طرف توجہ مبذول کروائی،اُنہوں نے دودھ کی موجودہ ملکی صورتحال پر ہال میں موجود حاضرین کو آگاہ کیا۔
اُسکے بعد ٹیکنیکل سیشن کا آغاز ہوا جس میں ڈاکٹر انیس قریشی، میاں مٹھا اور ڈاکٹر انیلہ حمید نے دودھ اور دودھ کی مصنوعات اور دودھ کی حفاظتی پالیسی و تدبیر پر مختلف پرتوں سے بات کی، نیز ڈیری کی موجودہ صورتحال پر ڈاکٹر انیلہ نے سامعین کو آگاہ کیا ۔