Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : آئی ایم ایس کی سکالر ثمرہ ملک کی پی ایچ ڈی مکمل

آئی ایم ایس بی زیڈ یو کی ہی ایچ سکالر ثمرہ ملک نے پی ایچ ڈی کے زبانی متحان میں شرکت کی ، اور اپنے تھیسس کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔

اس موقع پر سپروائزر ڈاکٹر محمد رضوان، پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ ڈائرکٹر آئی ایم ایس، پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی سے آئے بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر اختیار گھمرو نے سکالر کے تھیسس کے بارے میں سوالات کئے، اور سکالر کے تھیسس کو سراہا اور پی ایچ ڈی کے لئے موزوں قرار دیا۔

پی ایچ ڈی کے دوران ڈاکٹر ثمرہ ملک نے یو کے اور دیگر بیرونی ممالک کی کانفرنسز میں شرکت کی اور بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر ثمرہ ملک کے پانچ پیپرز نیشنل اور انٹرنیشل جرنلز میں شائع ہوئے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ نے سکالر اور سپروائزر کی کوششوں کو سراہا، اور مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button