Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

سعودی خواتین کو فٹبال کھیلنے کی اجازت مل گئی

سعودی عرب نے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے سمیت ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی فٹبال ٹیم تشکیل دینے کا عمل شروع کردیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں خواتین فٹبالرز پر مبنی 16 ٹیمیں تشکیل دیں ہیں، جو مقامی سطح پر ہونے والے ایونٹ ’ویمنز سوکر لیگ‘ میں حصہ لیں گی۔
یہ ٹیمیں جدہ، دمام میں ہونے والے ایونٹ میں حصہ لیں گی۔

سعودی عرب کی خواتین کو فٹ بالر بننے کی اجازت ملنے سے بہت سی خواتین نے خوشی کا اظہار کیا اور وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اس کی تربیت بھی حاصل کررہی ہیں۔
ان ہی میں ایک خاتون کھلاڑی کا نام فراح جعفری ہے، جنہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ فٹبال ورلڈکپ میں اب اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ’اس سفر میں مجھے بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پابندی کی وجہ سے گھر اور رشتے داروں نے فٹبال کی مخالفت کی، جبکہ معاشرہ بھی قبول نہیں کررہا تھا۔
فراح نے بتایا کہ ان سارے مسائل اور مشکلات کے باوجود مجھے دوستوں اور اہل خانہ کی جانب سے حوصلہ دیا گیا، جس سے میں یہاں تک پہنچ سکیں ہوں۔
سعودی عرب کی وزارت برائے کھیل کے مطابق فراح جعفری اُن تیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔حکام نے ابھی تک سعودی خواتین کے لیے کھیلوں کے لباس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے ۔
جبکہ ماضی میں ان پر سعودی عرب کی مذہبی پولیس کی طرف سے سخت ’یونیفارم ‘ نافذ تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب وژن 2030 پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت گزشتہ چند سالوں سے خواتین پر عائد پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور اس اجازت کو بھی اُسی منصوبے کا حصہ قرار دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button