Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

سعودی وزیرخارجہ کا دورہ بھارت، مسئلہ کشمیر کو تنازع قرار دیا

پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو تنازع قرار دینے اور بھارت سے ثالثی کی پیشکش کا ‏خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سعودی وزیرخارجہ نےکشمیر کو پاکستان اور بھارت کےتنازع قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نےمسئلے کے بذریعہ مذاکرات حل پر زور دیا ہے اور سعودی وزیرخارجہ ‏کی ثالثی کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے بھی کئی بارثالثی کی پیشکش کی، اور پاکستان نےثالثی کی ‏ہر پیشکش کاخیرمقدم کیا لیکن بھارت نےمستردکیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن اور بذریعہ مذاکرات حل کی بات کرتا ہے پاکستان اقوام ‏متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button