Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

انسداد منشیات مہم کا آغاز

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی ہدایت پر جنوبی پنجاب پولیس کی جانب سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

منشیات فروشوں کےخلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے استعمال کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں و کاروباری مراکز کے اشتراک سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا محمد الطاف نے ملاقات کی، اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم پروگرام شروع کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔

منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے مثبت اقدامات کرنے بارے اظہار خیال کیا گیا ۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ طالب علم کسی بھی قوم کا سرمایہ ہیں ، اور انکی اچھی تربیت والدین اساتذہ اور معاشرے کا فرض ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد منشیات مہم کا دائرہ کار تمام نجی و سرکاری اداروں اور خصوصاً جامعات ، مدرسوں، کالجوں اور سکولوں تک وسیع کریں گے ۔

ملاقات میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پولیس کو کچھ بنیادی تربیتی کورسز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، اور پولیس افسران و ملازمان کو فرسٹ ایڈ اور موقع واردات سے فرانزک شہادتیں اکٹھی کرنے کے حوالہ سے تربیتی کورسز کروانے پر اتفاق ہوا۔

جس پر ڈاکٹر محمدالطاف نے اصلاح احوال کیلیےنشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ،پولیس اصلاحات کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گے۔

اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدے داران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button