انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ
سٹیٹ بینک کے زیراہتمام جاری انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز نیشنل سیونگز نے گروپ ڈی کے اہم ترین سنسنی خیز میچ میں بینک آف پنجاب کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فتوحات کی ہیٹرک مکمل، اور کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔
نیشنل سیونگز نے گروپ ڈی کے لیڈر شپ کا فیصلہ کن میچ میں بنک آف پنجاب کا 122رنز کا ہدف اننگز کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں مکمل کیا ۔
عزیر احمد اور کپتان محمد علی کے درمیان ناقابل شکست سنچری پارٹنر شپ ہوئی ۔
محمد علی کو تیز رفتار 48 رنز ناٹ اؤٹ بنانے، اور 2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
اوپننگ بیٹر محمد عزیر نے ناقابل شکست ففٹی 55رنز) بنائی۔
کوارٹر فائنل کیلئے دو دو میچز کی فتوحات کے ساتھ فائنل ایٹ ناک اؤٹ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے مضبوط ترین امیدواروں کی فہرست میں پنجاب ۔بینک الحبیب۔ حبیب بینک بھی شامل ہو گئی ہیں۔