Breaking NewsEducationتازہ ترین

درجہ چہارم کی بھرتی : انٹرویو 14 دسمبر سے شروع ہوں گے

سی ای او ایجوکیشن ملتان اتھارٹی شمیشر خان نے درجہ چہارم کی بھرتی کےلئے انٹرویو کے شیڈول جاری کردیا ، جس کے مطابق ملتان سٹی کے انٹرویو 14دسمبر کو ہوں گے۔

مردوں کے انٹرویو پائلٹ سکینڈری سکول ملتان جبکہ خواتین کے گرلز سکول نمبر1 نواں شہر ملتان میں ہوں گے ۔

ملتان صدر کے سکولوں کےلئے انٹرویو 15دسمبرکو ہوں گے ، مردوں کے انٹرویو کمپری ہینسو بوائز سکول جبکہ خواتین کے گرلز کمپری ہنسوسکول ملتان میں ہوں گے ۔

شجاع آباد کے سکولوں کےلئے انٹرویو 16دسمبر کو ہونگے، مردوں کے ہائی سکول تلکوٹ میں جبکہ خواتین کے گرلز ہائی سکول شجاع آباد میں ہوں گے ۔

جلالپور پیروالا میں مردوں کے انٹرویو ہائرسکینڈری سکول جبکہ خواتین کے گرلز ہائیر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا میں ہوں گے ۔

تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر حاضر ہوں ، الگ سے انٹرویو کا مراسلہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں