Breaking NewsEducationتازہ ترین
قرآن کریم کی تدریس کےلئے سکیم آف سٹڈی کی منظوری

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ نے سکولوں میں قران کریم کی تدریس کےلئے سکیم آف سٹیڈی کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کی سالانہ میٹنگ میں سکیم آف سٹڈی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے مطابق پہلی کلاس سے لیکر5ویں کلاس تک ناظرہ قران پڑھایاجائے گا، جبکہ اس کے بعد ترجمہ پڑھایا جائے گا، ہفتے میں تین سے چار پیریڈ قران کی تدریس کےلئےمختص کئے جائیںگے ، اور اس کے امتحان میں 50 نمبرہوںگے۔
اس حوالے سے بورڈ ترجمہ کی کتاب بھی شائع کرے گا، جبکہ سکول ترجمہ اور ناظرہ پڑھا نے کےلئے خصوصی اقدام کریں گے ، سکیم آف سٹیڈی اور مدد گار کتب ٹیکسٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں ۔