اقلیتی طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کی آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

وظائف سال 2024-25 کیلئے دیئے جائیں گے، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2025 کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تعلیمی وظائف برائے سال 25-2024 کے اجراء کی درخواستوں کا عمل شروع ہوگیا، میٹرک تا پی ایچ ڈی کے مستحق اقلیتی (غیر مسلم) طالب علم مستفید ہوں گے، صوبہ پنجاب کے سکونتی، سرکاری تعلیمی اداروں میں با قاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے اہل ہوں گے، اوپن یونیورسٹیز اور ورچوئل یونیورسٹیز کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
تسلیم شدہ بورڈ یونیورسٹی سے کم از کم 40 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس ہونا اہلیت کے لیے ضروری ہے، امیدوار کے گھرانہ کی تمام ذرائع سے ماہانہ آمدنی مبلغ – 59,600 پاکستانی روپے سے زیادہ نہ ہو، صرف محکمہ کی طرف سے دی گئی ویب سائیٹ پر بذریعہ آن لائن لنک پر درخواست قبول ہوگی، آخری تاریخ سے پہلے وصول ہونے والی مکمل درخواستیں زیر غور لائی جائیں گی، باقی تمام درخواستیں غیر مؤثر / نا اہل تصور ہو گی۔
محکمہ کسی بھی امیدوار کے تعلیمی کوائف یا دیگر معلومات غلط ہونے کی بنا پر اس کا وظیفہ روک سکتا ہے، محکمہ اسکو منسوخ کر سکتا ہے، اور ادا کی گئی رقم بھی واپس لے سکتا ہے۔
محکمہ اس ضمن میں قانونی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے، اقلیتی طلبہ آن لائن فارم فل کرنے کے بعد اس کا پرنٹ لیں گے۔