Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: آئی ایم ایس کے طلبا وطالبات کے لئے سکالر شپ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کے زہین و قابل طلباء طالبات کے مابین سکالرشپ چیک تقسیم کیے گئے ۔

شعبہ آئی ایم ایس کے 37 طلباء طالبات کے مابین ہزاروں روپے مالیت کے چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے تقسیم کیے۔

اس موقع پر صدر ایلومینائی ثاقب رحیم ، چوہدری اعجاز احمد ، ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر جویریہ عباس ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ ، ڈاکٹر فرحان میر و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے طلباء طالبات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں اور ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے کل کو محفوظ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں جس سے یہ ستارے مذید روشن ہوں۔

انہو ں نے کہاکہ کارخیر میں سب کو حصہ ڈالنا چاہیے اور میں توقع کرتا ہوں کہ آج سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء طالبات کل اس سے پے بیک کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقعہ پر ثاقب رحیم نے کہاکہ شعبہ کی ترویج و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں ، اور مزید اقدامات بھی اٹھائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں