Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : آئی بی ایف کے طلباء میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہونہار طلبہ کے مابین سکالرشپ چیک تقسیم کیے گئے۔

سکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو اکبر کنڈی نے کی۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر شوکت ملک نے بتایا کہ شعبہ نے اپنے وسائل سے 60 طلبہ کو سکالرشپ دیے ہیں تاکہ یہ طلباء اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شعبہ کی اس کاوش کو سراہا، اور کہاکہ تعلیم حاصل کرنا ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے اور اس ضمن میں انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔

تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے طلبہ کے مابین چیک تقسیم کیے۔

یاد رہے کہ طلبہ کو دس ہزار روپے سے پندرہ ہزار روپے تک مالیت کے چیک دیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button