Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں سکالر شپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں اسکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈاکٹر مصباح مرزا کی زیر نگرانی منعقد ہوا ، جس میں ریحان قادر (خزانچی) مسز سنبل ہاشمی (نمائندہ کنٹرولر امتحانات) مسز اقراء اسد (رجسٹرار کی نمائندہ)، مسٹر رضوان (ریذیڈنٹ آڈیٹر کی نمائندہ) نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر مصباح مرزا یونیورسٹی کی طالبات کے لیے یونیورسٹی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کا ایجنڈا پیش کیا ہے۔

جس میں یونیورسٹی کی طرف سے طالبات کو مختلف پروگراموں میں اسکالرشپ دیا جائے گا، جن میں بی ایس کے چوتھے اور پانچویں سمسٹر ایم فل اور ایم ایس اور سپورٹس کوٹہ پر اسکالرشپ دیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مصباح مرزا نے کہا کہ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ یونیورسٹی کی تاریخ میں نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی قیادت میں ہمیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس اسکالرشپ سے ضرورت مند طالبات کو مالی معاونت فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے جارہی رکھ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں