Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : دس روزہ عالمی سکالرشپ حاصل کرنے کی ٹریننگ ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دس روزہ عالمی سکالرشپس حاصل کرنے کی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا۔

اس ورکشاپ میں مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 80 طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنی محنت اور تندہی سے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکالرشپ اپلائی کرنے کے لیے قوت ارادی اور پر اعتماد ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مزید کہا کہ مختلف سکالر شپ نہ صرف طلباء و طالبات کو بیرون ملک پڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ پاکستان کا نام مختلف ممالک میں روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہمارے طلباء و طالبات ٹر یننگز کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی یونیورسٹیز کے بہترین سٹوڈنٹس کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کو صرف اس بات کا یقین پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ زندگی میں کوئی بھی مقام اپنی محنت، قوت ارادی اور لگن سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ڈیپارٹمنٹ آف آؤٹ ریچ اینڈ کنٹینیو ینگ ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر رانا بنیامین اور ڈاکٹر فواد احمد خان ظفر کی خدمات کو سراہا، اور انہیں اس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

عالمی سکالرشپس حاصل کرنے کی ٹریننگ ورکشاپ میں آسٹریلیا، ترکی، جاپان، فرانس، جرمنی، آسٹریا، چین، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کی سکالرشپس کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور اس سے متعلقہ مختلف دستاویزات تیار کرنے کا طریقہ بھی سکھایا جائے گا۔

ٹریننگ دینے والے ریسورس پرسنز میں ڈاکٹر فرخ بیگ،ڈاکٹر نادر نقاش،ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر سمیع اللہ،ڈاکٹر آصف خان،ڈاکٹر مرزا عابد محمود، ڈاکٹر محمد فیصل،ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان اور ڈاکٹر سید عامر منظور شامل ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں