ایمرسن یونیورسٹی : آئی ٹی طلباء کے لئے خوشخبری

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں دی ایمرسونیئنز کے صدر ڈاکٹر ہارون کے پاشا کی جانب سے آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے طلباء و طالبات کے لیے دیئے گئے۔
اسکالرشپس کی تقسیم کی تقریب وی سی افس منعقد ہوئی، ان اسکالرشپس کا اجراء ڈاکٹر ہارون کے پاشا نے اپنے والد خواجہ خورشید پاشا کے نام سے کیا تھا، جن کے تحت دس مستحق طلبا و طالبات کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے کے اسکالرشپس دیے گئے۔
یہ اسکالرشپس ایمرسن یونیورسٹی کی اسکالرشپ کمیٹی کی باقاعدہ منظوری کے بعد دیے گئے، اور وی سی افس میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے مستحق طلباء و طالبات میں بذریعہ بینک چیکس تقسیم کیے۔
تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ دی ایمرسونیئنز کے فنانس سیکریٹری عبد الخالق چوہدری، سربراہ شعبہ آئی ٹی ڈاکٹر سہیل رضا چوہان، انچارج اسکالرشپ کمیٹی ڈاکٹر قرۃ العین، اور سربراہ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد فاروق موجود تھے۔
اس موقع پر اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دی ایمرسونیئنز کا شکریہ ادا کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے گفتگو کرتے ہوئے ایمرسونیئنز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپس نہ صرف تعلیمی میدان میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ طلباء کی حوصلہ افزائی اور کامیابی کی راہ بھی ہموار کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔