Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

38 ہزار سکولز کو فنڈز کی کمی کا سامنا

پنجاب بھر کے 38 ہزار سکولز کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ نیامالی سال شروع ہوئے 3ماہ گزر گئے مگر سکولوں کونان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا، سکولوں میں بنیادی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے نان سیلری بجٹ درکار ہوتا ہے۔

رواں مالی سال میں اب تک سکولوں کو پہلی قسط ہی جاری نہیں ہوسکی، سکولوں کو ہر تین ماہ بجٹ کی ایک قسط جاری کی جاتی ہے، لاہور کے سکولوں کیلئے فی سہ ماہی 16 کروڑ کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں، سکولوں کے پاس فنڈز درکار نہ ہونے سے بلز کی ادائیگیوں میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button