سکول بیسڈ اسیسمنٹ 26- 2025 سے شروع ہوگئی

ملتان کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں مڈ ٹرم اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 سے شروع ہو گئی کے جو کہ 19 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی
اسیسمنٹ کا مقصد طلباء کی نصابی کارکردگی، تصورات کی سمجھ، اور سیکھنے کے نتائج کا منظم جائزہ لینا ہے تاکہ آئندہ تعلیمی حکمت عملیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ضلع ملتان میں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کو تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق پیپرز کی تیاری، ان کی واپسی، مارکنگ اور ریکارڈ کی اپ لوڈنگ مقررہ نظام کے تحت کی جا رہی ہے۔
تمام اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسیسمنٹ کیلنڈر کی مکمل پیروی کریں اور کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچیں۔
مزید برآں امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے ضلعی مانیٹرنگ آفیسرز اور ایم ایے ایز کو خصوصی ڈیوٹیز سونپی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف اسکولوں کے دورے کر رہے ہیں، ان ٹیموں کا کام پیپرز کی شفاف تقسیم، امتحانی کمروں میں نظم و ضبط، طلبہ کی حاضری، اور مارکنگ کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق کا یہ مرحلہ اساتذہ کو طلبہ کی کمزور اور مضبوط پہلوؤں کی نشاندہی میں مدد دیتا ہے، جس سے تدریسی عمل کو بہتر بنانے میں آسانی ہوتی ہے۔ والدین کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں بچوں کی تیاری میں تعاون کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
سی ای او ملتان ڈاکٹر صفدر واہگہ کا کہنا ہے کہ ملتان میں امتحانات کا عمل نہایت شفاف طریقے شروع ہوا ہے ہماری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا دورہ کریں گی تاکہ امتحانی ماحول کو ہر لحاظ سے منظم اور شفاف رکھا جا سکےاس مرتبہ اسیسمنٹ کا مقصد صرف نمبر دینا نہیں بلکہ طلباء کی حقیقی سیکھنے اور سمجھ کی سطح کو جانچنا ہے۔
تمام اسکولوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ریکارڈ، مارکنگ اور اپ لوڈنگ میں کوئی کمی نہ رکھی جائے، مانیٹرنگ ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی کمروں میں نظم و ضبط، پیپر کی رازداری اور طلبہ کی حاضری پر خصوصی نظر رکھیں۔ سی بھی اسکول میں بے ضابطگی کی صورت میں فوری رپورٹ مرتب کی جائے گی۔
دریں اثناء گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں اسکول بیسڈ اسیسمنٹ سیکنڈ ٹرم 2025 کے امتحانات باقاعدہ طور پر شروع ہو گئے ہیں، پہلا پرچہ جمیل اللہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہواکنٹرولر امتحانات ہاشم خان نے انتہائی منظم انداز میں تمام امتحانی معاملات کی نگرانی کی، جبکہ عابد حسین خان صاحب نے بحیثیت معاونِ کنٹرولر امتحانات پیپر کی طباعت (پرنٹنگ) اور دیگر انتظامی امور نہایت ذمہ داری سے سر انجام دیے۔
علاوہ ازیں مانیٹرنگ آفیسر محمد وقار نے سنٹرز کا دورہ کیا اور طلبا کوفراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور اقدامات کو سراہا۔


















