نشاط سکول میں سکول کونسل کا اجلاس

نشاط بوائز ہائی سکول پیرخورشیدکالونی برانچ ملتان میں چئیرمین سکول کونسل عارف حسین جاوید کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
بتایاگیا ہے کہ سکول کونسلز کی فعالیت کی نگرانی کے لیے ڈائریکٹر ایس ای ملتان ڈویژن شوکت علی شیروانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سعدیہ ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر تسنیم اختر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ محمد رفیق نے نشاط بوائز ہائی سکول پیر خورشید کالونی برانچ، جناح ہائیز اور لاہور گرامر سکول آفیسرز کالونی کا دورہ کیا، اور سکول کونسلز کی فعالیت کافی تسلی بخش قرار دیا۔
اس موقع پر نشاط پرنسپل عارف جاوید کا کہنا تھا کہ سکول کونسلز فعال ہونے پرائیویٹ سکولز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
شوکت شیروانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ملتان میں سکول کانسلز مکمل طور پر فعال ہیں۔
جبکہ ڈی ای او شیخ محمد رفیق کاکہنا تھا کہ سی ای او ایجوکیشن ملتان کی ہدایت پر سکولز کونسلز کی افادیت اور ماہانہ میٹنگز کو یقینی بنایا جائے گا۔