Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں کونسل کا قیام لازمی قرار دیدیا

سکولز کونسلوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سکول کونسل 7 ممبران پر مشتمل ہوگی، پرنسپل سکول کونسل کا چیئرمین ہوگا، ٹیچر، والد اور ماہر تعلیم سکول کونسل کے ممبر ہونگے، ہائی سکولوں میں ایک ٹیچر پرائمری سیکشن سے لازمی لیا جائے گا، ایک ممبر سیکرٹری ایجوکیشن خود یا ان کی ہدایت پر بنایا جائے گا، ایک ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے لگایا جائے گا، سکول کونسل کا انتخاب 2 سال کیلئے کیا جائے گا۔

جاری مراسلے کے مطابق سکول کونسل کی میٹنگ کا انعقاد ہرماہ کروانا لازمی ہوگا، شکایات باکس سکول کے مرکزی گیٹ پر لگایا جائے گا، تمام شکایات سکول کونسل کے ممبران کے سامنے کھولی جائیں گی، تشدد، جنسی طور پر ہراساں سے متعلق والدین کی شکایات کو سکول کونسل کی زیرنگرانی حل کیا جائے گا، نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت بجٹ کا ریکارڈ بھی سکول کونسل میں رکھنا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، کونسل کے قیام سےتعلیمی اداروں کا معیاربہترکرنےمیں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں