Breaking NewsEducationتازہ ترین
سوفیصد بچوں کو پاس کرنے کی پالیسی ختم

محکمہ سکولز نے سوفیصد بچوں کو پاس کرنے کی پالیسی ختم کردی ،اب بچے فیل بھی ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اب سرکاری سکولوں کے بچے فیل ہوا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوفیصد بچوں کوپاس کرنے کی پالیسی کی مثبت اثرات سامنے نہیں آئے، بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے ،جسکی وجہ سے پالیسی تبدیل کردی گئی ۔
سکول انفارمیشن سسٹم میں بھی فیل طلبا کے ڈیٹا کےلئے آپشن رکھ دیا گیا ہے، فیل ہونے والے طلبا کے نام ڈی موٹ ہونے والے خانے میں لکھاجائے گا۔
محکمہ سکولز حکام کاکہنا ہے کہ طلبا کا تمام ڈیٹا آن لائن کردیا گیا ہے، جس میں فیل طلبا کا خانہ بھی الگ کیاگیاہے۔