محکمہ سکولز نے خواتین ایس ایس ایز ا اور اے ای اوز کو دوبارہ میٹرنٹی لیو لینے کی سہولت دے دی
جنرل ایجوکیٹرز/اے ای اوز جو کنٹریکٹ کی بنیاد پر پانچ سال کی مدت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں ، شرائط و ضوابط کے مطابق پانچ سال کی مدت میں صرف ایک بار تنخواہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی کی اجازت ہے۔
تاہم ایسی خواتین ایجوکیٹرز/اے ای اوز، جو پچھلے 05 سال سے زائد عرصے سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں اور ان کی کنٹریکٹ تقرری میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے اور ان کی زچگی کی دوسری چھٹی دینے کی درخواستوں پر مثبت ردعمل نہیں دیا جارہا تھا، جس پر حکام نے ایسی خواتین ایجوکیٹرز/اے ای اوز جنہوں نے اپنی کنٹریکٹ تقرری کی 05 سال کی مدت پوری کر لی ہے اور جب مجاز اتھارٹی کی جانب سے ان کے کنٹریکٹ میں کسی اور مدت کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
اپنے معاہدے کی مدت کی دوسری مدت میں پوری تنخواہ کے ساتھ 90 دنوں کے لیے دوسری (دوسری بار) زچگی کی چھٹی لے سکیں گی ۔