Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کی اجازت

محکمہ سکولز نے سکولوں میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کی اجازت دے دی، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ سکولز نے صوبے بھر میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی اجازت دےدی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر کے سکولوں میں جہاں جہاں اسامیاں خالی ہیں ، بھرتی کی اجازت دی ہے۔
یہ بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی 2022 کے تحت کی جائے گی۔
سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ریکورمنٹ کمیٹی کے ذریعے بھرتی کے عمل کو اسامیاں مشتہر کرنے کے بعد پورا کریں گے ۔
اس بھرتی میں معذور افراد کےلئے3فیصد، خواتین کےلئے5فیصد، گورنمنٹ ملازمین حاضر سروس، اور ریٹائرڈ ملازمین کےلئے 20فیصد اقلیتی امیدواروں کےلئے 15فیصد کوٹہ مقرر ہوگا۔