Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز اور صحت کے تمام کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت (ہیلتھ) اور محکمہ سکول ایجوکیشن میں خدمات انجام دینے والے تمام کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو رواں مالی سال کے دوران نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس فیصلے کے تحت کسی بھی ملازم کا کنٹریکٹ ایکسپائر ہونے کے بعد دوبارہ ری نیو نہیں کیا جائے گا، اس سلسلے میں کچھ اضلاع میں محکمہ صحت نے ذیلی دفاتر نے مراسلے بھی جاری کردئیے ہیں، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور روزگار کے مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں، ایسے میں ہزاروں ملازمین کا روزگار داؤ پر لگ چکا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے جہاں سرکاری عملے کی شدید کمی ہوگی، ایسے سکولز اور ہسپتالوں کو مکمل طور پر نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا جاسکے ۔