Breaking NewsEducationتازہ ترین

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔۔۔۔ محکمہ سکولز نے 1996 سے قبل بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ سے قبل ترقی دینے کا اعلان

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سکولز نے 1996 سے قبل بھرتی ہونیوالےاساتذہ کو ریٹائرمنٹ سے قبل ترقی دینے کا اعلان کر دیا.

اس سلسلے میں جار ی مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھرتی ہزاروں پرانے اساتذہ کو ترقیاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے1996 تک بھرتی اساتذہ کی فہرست طلب کرلی, ترقیوں کے منتظر اساتذہ کی یہ سروس میں آخری ترقی ہوگی۔ .

ترقیوں کے بعد متعلقہ اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں, اساتذہ کی ترقیوں کیلئے کیسز تیار کرکے محکمہ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مذکورہ اساتذہ کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر بطور ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ترقیوں کیلئے قواعد و ضوابط اور میرٹ کا خیال رکھا، قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ اتھارٹی پر ذمہ داری عائد ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں