Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اپ گریڈ سکولوں میں 26 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی

تین سال پہلے اپ گریڈ ہونے والے 1900سے زائد سرکاری سکولوں میں ہزاروں اساتذہ کی کمی سامنا ہے، اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے اپ گریڈ سکولوں میں 26 ہزار سے زائد نئی اسامیاں تخلیق کردی گئیں۔

محکمہ خزانہ نے اپ گریڈ سکولوں کیلئے نئی اسامیوں کی باقاعدہ منظوری دیدی، سکول سربراہان نے نئی آسامیاں سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں سے 43 ہزار اسامیاں ختم کر دیں، ہائی سکول سے ہائیر سکینڈری میں اپ گریڈ 107 سکولوں کیلئے 4 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں، ایلمنٹری سکول سے ہائی میں اپ گریڈ 1400 سکولوں کیلئے 17 ہزار اسامیاں ،پرائمری سے ایلمنٹری میں اپ گریڈ 375 سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیاں جبکہ نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے بھی 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی۔

مذکورہ اسامیاں ایس ٹی آر کو دیکھتے ہوئے تبادلوں، ریشنلائزیشن کے ذریعے ہونگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button