Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سمر کیمپ لگے گا، اصولی منظوری دے دی گئی

محکمہ سکولز نے ڈیڑھ ماہ کے سمر کیمپ کی سمری مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد صرف 30 روزہ سمر کیمپ کی اجازت دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن عید کے بعد جاری کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ عید کے بعد سکولوں میں صرف 30 روز سمر کیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے 16 جون سے 31 جولائی تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی، عید کی چھٹیوں کے باعث سمر کیمپ لگانے بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سمر کیمپ صبح ساڑھے 7 سے 10 بجے تک لگایا جاسکے گا، بچوں سے سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔بچوں کو زبردستی سمر کیمپ میں نہیں بلایا جائے گا۔

سمر کیمپ میں ہوا دار کمروں، پانی و سہولیات کا 100 فیصد انتظام ہونا لازمی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button