Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے آئی ٹی اور فزیکل ٹیچرز کی تنخواہوں کی تفصیل طلب کرلی

محکمہ سکولز کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہ پنجاب کے ایلمنٹری دوپہر کے سکولز میں آئی ٹی اور فزیکل ٹیچرز کام کئے بغیر تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
تمام سی ای او ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف ایلیمنٹری اور آفٹر نون اسکول پروگرام میں کام کرنے والے آئی ٹی اور فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی تفصیلات فراہم کریں۔
ایلیمنٹری سکولز آفٹر نون سکول پروگرام میں کس تناسب سے یہ اساتذہ تعینات ہیں اور ان کا سیلری پیکج کس نوعیت کا ہے ۔