پنجاب کے سکولوں میں خواتین کو ہراساں کرنے واقعات میں اضافہ، تمام سی ای اوز سے رپورٹ طلب
محکمہ سکولز نے تعلیمی اداروں میں خواتین کوہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکام بالا کو مختلف کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کیے جانے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر شدید تشویش لاحق ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی ناکافی توجہ ہراسانی کے واقعات میں نمایاں اضافہ کا باعث بنی ہے۔
ہراساں کرنے کے مسائل کو حل کرنے میں حکام کی جانب سے کارروائی کی کمی نے دفاتر/کام کی جگہ پر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔
اس لئے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ "دی پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف وومن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ، 2010 ” کی روشنی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
ایکٹ کے سیکشن 4 کی روشنی میں فوری طور پر مجاز فورم کو اس محکمے کی اطلاع کے تحت بھیجا جائے، اپنے متعلقہ اضلاع میں ہراساں کرنے کے زیر التوا کیسوں کے بارے میں سات دنوں کے رپورٹ پیش کریں۔
اگر ہراساں کرنے کا کوئی شکایت/معاملہ بغیر توجہ کے پایا جاتا ہے یا اس پر توجہ نہیں دی جاتی ہے، تو متعلقہ حکام کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔