Breaking NewsEducationتازہ ترین
بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کے لئے بڑی خبر

محکمہ سکولز نے 31 دسمبر تک بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کیلئے شرائط میں نرمی کردی گئی۔
بتایا گیاہے کہ سینکڑوں اساتذہ سال 2015 کے بعد بھرتی کیا گیا تھا، متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود اساتذہ نے بی ایڈ کی پروفیشنل ڈگری حاصل نہیں کی تھی، بھرتی کے بعد کی بی ایڈ کی تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے کچھ شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔
31 دسمبر کے بعد بی ایڈ ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ کی تعداد کے بارے میں اتھارٹیز کو فوری معلومات جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔
تمام اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوموار تک تمام معلومات جمع کریں، حکام کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ کا بی ایڈ کا امتحان ہو چکا ہے اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے، ان کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیجائیں، اگر یہ معلومات وقت پر جمع نہیں کی جاتی ہیں تو اساتذہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جا سکتا ہے۔