Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں سے بجلی کے بلوں کی تفصیلات طلب

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سرکاری محکموں کے بجٹ بھی متاثر کئے ہیں ، جس کا منہ بولتا ثبوت سرکاری سکول ہیں جن کے بلوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نان سیلری بجٹ کا ایک بڑا حصہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے دوسرے کام نہیں ہوپاتے ۔

سکولوں میں توڑ پھوڑ ، سفیدی اور رنگ روغن کے کام بھی نہیں ہوپارہے ہیں ، جس پر اعلیٰ حکام نے سرجوڑ لئے اور صوبے کے سی ای اوز سے جون 2022 سے مارچ 2023 تک کے بلوں کی تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سکولوں میں بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے دیگر معاملات بھی متاثر ہورہے ہیں ، فرنیچر بھی مرمت نہیں ہو پارہا ہے۔

اس لئے فوری طور پر 10ماہ کے بجلی کے بلوں کی تفصیل سوموار تک ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button