Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے سرکاری اور پرائیویٹ ہونے والے سکولوں کے نان سیلری بجٹ بارے تفصیل طلب کرلی
محکمہ سکولز نے سرکاری سکول اور پنجاب سکول ریفارمز پروگرام میں پرائیویٹ ہونے والے سکولوں کے نان سیلری بجٹ بارے نئے ایس او پیز تیار کرلئے، جس کے مطابق پنجاب بھر سے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈز کے لئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں تاکہ سکولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن(سکینڈری)، پنجاب، لاہور اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ( ایلمنٹری )پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے بھر کے سی ای اوز سے فوری رابطے میں آئیں اور اس اسائمنٹ کو ایمرجنسی مکمل کریں ۔
سکولوں کے سربراہوں کو بھی ہدایت دی جائے کہ وہ مقررہ ایس او پیزا ور نئے پرفارمے کے مطابق اپنی ڈیمانڈ اور نان سیلری سے متعلق معلومات فراہم کریں ۔