Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز ملتان سے بڑی خبر آگئی، آسامیاں منسوخ

محکمہ سکولز نے درجہ چہارم کی بھرتی مسنوخ کردی، محکمہ سکولز ملتان نے گزشتہ برس درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کا فیصلہ کیا تھا ، اور اس کےلئے درخواستیں بھی طلب کی تھیں مگر سیاسی اکھاڑ پچھاڑمیں یہ بھرتی موخر ہوتی رہی اب یہ بھرتی مکمل طور پر منسوخ کردی گئی ہے۔

ا س سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ 31 دسمبر 2021 کو ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں اور آٖفس میں درجہ چہارم کی بھرتی کا اشتہار دیا تھا، جس کےلئے 10 فروری تک درخواستیں وصول کی گئیں تھیں ، اور اپریل میں انٹرویو کےلئے بلایا گیا تھا ۔

تاہم نئی ریکورٹمنٹ پالیسی کا اعلان بعد میں ہوا ، اب نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت بھرتی کی جائے گی ۔

نئی پالیسی سامنے آنے کے بعد پہلے سے شائع شدہ درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی منسوخ کردی گئی ہے اب ان اسامیوں پر سابق پالیسی کے تحت بھرتی نہیں ہوگی ، نئی پالیسی کے تحت بھرتی کےلئے دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں