Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سی ای اوز کو بڑی ذمے داری دے دی گئی

صوبے بھر کے سی ای اوز کو سکولوں میں قران کی تدریس کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی۔
حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم دی جارہی ہے، اس کا معیار چیک کرنے کےلئے سی ای اوز کو خود دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جس کی روشنی میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران سکولوں کا دورہ کریں گے۔
مانیٹرنگ ٹیمیں سائنس و کمپیوٹر لیب سمیت سکول کی حالات زار کا بھی معائنہ کریں گی۔
غفلت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول انتظامیہ کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔