Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اب پاکستان کا مطالعہ ہوگا انگریزی میں

مڈل میں مطالعہ پاکستان کی کتاب کو انگریزی زبان میں تبدیل کردیا گیا، اب چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعت کےطلبا مطالعہ پاکستان کی کتاب صرف انگریزی زبان میں پڑھیں گے۔

بتایاگیا ہے کہ چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچے آئندہ سال سے مطالعہ پاکستان انگریزی میں پڑھیں گے، کتاب انگریزی میں تبدیل ہونے سے لاکھوں بچوں کا امتحان میں فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان میں بہت سارے بچے اپنی تاریخ کو نہیں سمجھ سکیں گے،سرکاری سکولوں کے بہت سارے اساتذہ انگریزی زبان پر عبور نہیں رکھتے۔

پانچویں تک اردو اور ایک دم چھٹی جماعت سے انگریزی میں کتاب آنے سے بچوں کے ذہن پر منفی اثر پڑے گا، بچوں کو اردو اور انگریزی زبان دونوں میں کتاب پڑھنے کی آپشن ملنی چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button