Breaking NewsEducationتازہ ترین
کنوینس الاؤنس کی کٹوتی رک گئی
حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں محکمہ سکولز کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا۔
محکمہ سکولز کے ساڑھے تین لاکھ اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی سنی گئی حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا، سپریم کورٹ کے احکامات پر ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روکا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین موسم گرما میں اپنی ضرورت کے تحت چھٹیاں نہیں کرتے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا کنوینس الاؤنس نہ کاٹا جائے۔