Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے 1139 سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز بنائے جائیں گے، کلاس رومز بنانے میں 25 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے لئے بجٹ جاری کردیا گیا، جس میں کتابیں، فرنیچر اور لرننگ کٹس کی خریداری کیلئے فی سکول اڑھائی لاکھ دیئے جائیں گے، ای سی ای رومز بنانے کیلئے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔
سکول سربراہان مقررہ ڈیڈ لائن تک ای سی ای کلاس رومز بنانے کے پابند ہوں گے۔

اس سے قبل پنجاب بھرمیں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے 5 ہزار کلاس رومز بنائے گئے تھے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ 80 فیصد سکولوں میں 3 سال قبل فراہم کی جانیوالی ای سی ای کٹس خراب ہوچکیں، سکول سربراہان نے نئی ای سی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button