Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’ٹیچنگ پریکٹس انالیسس فارم‘‘ فعال کر دیا گیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی تدریسی کارکردگی کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے ایچ آر ایم ایس پورٹل پر ’’ٹیچنگ پریکٹس انالیسس فارم‘‘ فعال کر دیا ہے، جس کے تحت تمام اساتذہ کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تدریسی سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن اپلوڈ کریں۔

اس فارم میں اساتذہ کو اپنی جاری تدریسی سرگرمی یا سبق کا عنوان درج کرنا ہوگا، دورانِ تدریس ایک مختصر ویڈیو اپلوڈ کرنا ہوگی، جس کا سائز 5 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جبکہ کلاس روم میں ہونے والی سرگرمی کی ایک واضح تصویر بھی فراہم کرنا لازم ہوگا جس کا سائز 200 کے بی تک محدود رکھا گیا ہے۔

محکمہ سکولز کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنا، تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور مانیٹرنگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، تاکہ تعلیمی عمل میں شفافیت اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button