Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی گئی

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن نے ہفتہ کی سرکاری چھٹی ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دفاتر اب ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
اس سلسلے میں ماتحت دس اداروں کے سربراہان، جن میں تمام ڈی پی آئیز، چلڈرن لائبریری کمپلکس، پیما اور پیکٹا شامل ہیں، کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ہدایات کے مطابق پیکٹا اور پیما سیکرٹری اسکولز کو ادارہ جاتی ورکنگ اور آپریشنز پر بریفنگ دیں گے جبکہ نئے تعینات سیکرٹری نے تمام ماتحت اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔


















