محکمہ سکولز کا ڈی پی آئیز کی تعیناتی کے لئے انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ درخواستیں طلب کرلی گئیں

محکمہ سکولز نے ڈی پی آئی سکولز سمیت اہم عہدوں پر بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈائریکٹرز پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی سکینڈری اور ایلمنٹری)، پنجاب/جنوبی پنجاب کی آسامیوں کے لیے موزوں امیدواروں کی تلاش ہے۔
تمام خواہشمند اساتذہ کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں، ڈی پی آئی گریڈ 19 اور20 میں کام کرے گا جس کےلئے عمر 57 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
امیدوار کسی بھی مضمون میں ماسٹرز کی ڈگری، رکھتا ہو، کم از کم 03 سال کا انتظامی تجربہ ہونا ضروری ہے تربیتی کورسز بھی کئے ہوئے ہون اور پوری سروس کے دوران کوئی بڑا جرمانہ نہیں ہونا چاہیے۔
ڈی پی آئیز، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، سی ای اوز، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای او ایس، پرنسپل، سینئر ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس، ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس کے طور پر تجربہ کو انتظامی تجربہ سمجھا جائے گا۔
امیدوار کا انتخاب ڈیپارٹمنٹل سرچ کمیٹی کے انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا، شارٹ لسٹ شدہ/اہل امیدواروں کو محکمانہ تلاش کمیٹی کے سامنے اپنی ماضی کی کارکردگی اور اس عہدے کے لیے موزوں ہونے کے بارے میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دینے کی ضرورت ہوگی۔
خواہشمند اساتذہ 25 مئی 2025 تک اپنا لاگ ان استعمال کرکے صرف آن لائن درخواست دیں گے، عام ڈاک/ ہاتھ سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔