Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل کی تشکیل کے لئے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا

محکمہ سکولز نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانے کے حوالے سے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

اتھارٹیز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی سکولوں کا دورہ کریں ،تاکہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کی فہرست مرتب کرکے محکمے کو بھجوائیں گے ، جس کے بعد سکولوں کو پہلے مرحلے میں وارننگ لیٹر جاری کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں بھاری جرمانہ یا سکول کوبند کردیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button