Breaking NewsEducationتازہ ترین
بی ایس ڈگری رکھنے والے ہزاروں اساتذہ ترقی سے محروم

سرکاری سکولوں میں بی ایس ڈگری رکھنے والے ہزاروں اساتذہ ترقی سے محروم، محکمہ سکول ایجوکیشن کی ایکولینس کمیٹی حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔
تفصیل کے مطابق بی ایس ڈگری والے اساتذہ تاحال ترقی سے محروم ہیں، داد رسی کےلئے بنائی گئی ایکولینس کمیٹی کا کہنا ہے کہ ترقیوں کیلئے بی ایس ڈگری کو مساویت دینا مسئلہ کا حل نہیں، بی ایس ڈگری کو سروس رولز 2014 میں ترمیم کرنیکی ضرورت ہے۔
سروس رولز نہ ہونے سے 11 سال سے پروموشن کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں، پنجاب بھر میں بی ایس ڈگری ہولڈرز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔