Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

3 لاکھ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل

3 لاکھ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کےلئے محکمہ سکولز نے اساتذہ رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں بنادیں۔

چار مختلف کمیٹیوں میں ڈی پی آئی ایلیمنٹری و سیکنڈری، ڈپٹی سیکریٹریز کے نام شامل ہیں، کمیٹیاں سفارشات و تجاویز سیکرٹری سکول اور وزیر تعلیم کو پیش کریں گی۔

کمیٹیاں ان سروس پروموشن، ٹائم سکیل پروموشن کاجائزہ لیں گی، پروفیشنل ڈگری، لیٹ بی ایڈ، سروس رولز، ریشنلائزیشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہیڈ ٹیچر الاؤنس ،سپورٹس وسائنس الاؤنس، ایجوکیٹرز کی مستقلی ودیگر مسائل کا جائزہ لیں گی، کمیٹیوں کو دو ماہ کا وقت دیاگیاہے کہ وہ ہرصورت اپنی تجاویز محکمہ تعلیم کوپیش کریں، 11 اساتذہ رہنماؤں میں محمد بشیر وڑائچ ، رانا لیاقت علی،کاشف شہزاد چوہدری اور محمد صفدر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button