Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری گرلز سکولوں میں قائم سٹوڈنٹ کونسلوں کی نوء منتخب صدور کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

سرکاری سکولوں میں گزشتہ ماہ انتخابی عمل کے نتیجے میں قائم ہونے والی سٹوڈنٹ کونسلوں کی نو منتخب صدور کو انتظامی معاملات سے آگاہی اور ان میں لیڈر شپ سکلز پیدا کرنے کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی طرف سے ٹریننگ کا عمل کرایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تمام گرلز ایلیمنٹری و سکینڈری سکولوں میں قائم سٹوڈنٹ کونسلوں کی نومنتخب صدور کو 2 اکتوبر تک ٹریننگ دی جائے گی۔

ٹریننگ کے بعد نومنتخب صدور اپنے اپنے سکولوں کی دیگر عہدے داران کو تربیت فراہم کریں گی۔

واضح رہے کہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں کے بوائز ایلیمنٹری و سکینڈری سکولوں کے 60 نومنتخب صدور کو ٹریننگ دی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں